اسلام آباد (مسائل نیوز) نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بند،وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں فریکونسی کم ہوئی جس سے سسٹم میں بریک ڈاؤن ہوا،سسٹم کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیرتوانائی خرم دستگیر کے مطابق سال کے ان دنوں میں رات کو بجلی کی کم ضرورت ہوتی ہے،وولٹیج اور فریکونسی کی ویری ایشن کی وجہ سے بریک ڈاون ہوا۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق خرم دستیگیر نے کہا کہ ملک میں بجلی کا کوئی بڑا فالٹ نہیں آیا،امید ہے آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ پاور جنریشن کے وقت ایک ایک میگا واٹ کو دیکھا جاتا ہے کہ اس سے پاور ٹیرف پر کیا اثر پڑے گا اور موسم سرما میں چونکہ بجلی کی طلب کم ہوتی ہے اس لیے سسٹم کو رات کے وقت زیادہ تر سسٹم کو بند کر دیا جاتا ہے اور صبح ایک ایک کر کے سسٹم کو دوبارہ آن کیا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آج صبح سات بجے کے قریب جب ایک ایک کر کے سسٹم کو آن کیا جا رہا تھا تو اس دوران جامشورو اور دادو کے درمیان فریکوئنسی کی کمی کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔بریک ڈاؤن شمال سے جنوب تک آیا ہے اور ہم آہستہ آہستہ جنوب سے شمال کی طرف سسٹم بحال کر رہے، تربیلا اور وارسک سے کچھ سسٹم بحال کرنا شروع کر دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور اور اسلام آباد بجلی بحال کردی گئی ہے۔کراچی شہر کا معاملہ تھوڑا سا پیچیدہ ہے،کراچی میں کے الیکٹرک کا اپنا سسٹم بھی موجود ہے لیکن کراچی کو نیشنل گرڈ سے جو 1100 میگا واٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے وہ چند گھنٹوں میں بحال ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی ہوئی اوربجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ اسلام آ باد ،راولپنڈی ، کراچی ،لاہور ،پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈا ون ہوا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Next Post
2 Comments
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے، […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ حکومت 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے […]