MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تخریب کارعناصراپنے غیرملکی آقاوں کی خوشنودی کیلئے شہریوں اورسیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں، ثمینہ ممتاززہری

0 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز ) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی نائب صدروسینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے خضدار،بنوں اورملک کے مختلف حصوں میں تخریب کاروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کارعناصراپنے غیرملکی آقاوں کی خوشنودی کیلئے بے گناہ شہریوں اورسیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں ہم انہیں بتادیناچاہتے ہیں کہ ایسے حملوں سےفوج اورعوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے فوج اوردیگرسیکورٹی ادارے ملک سے تخریب کاروں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پرحملہ کرنے والے تخریب کاروں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسیکورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثمینہ ممتاز ہری نے کہا کہ تخریب کاریکے خلاف جنگ میں پاکستان اور فوج نے بھاری قیمت چکائی تخریب کاریکے خلاف جنگ میں ابتک ہزاروں افراد نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے۔انہوں نے بم دھماکوں اورتخریب کاریکے واقعات میں معصوم شہریوں کی ہلاکت اورزخمی ہونے پر دلی دکھ اورافسوسکااظہارکرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو تخریب کاریکا نشانہ بنانے والے کسی بھی طرح ملک اورعوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے دہشت گردعناصر اپنے غیرملکی آقاوں کی خوشنودی کیلئے تخریب کاریکے واقعات کر رہے ہیں ہم تخریب کاروں اورانکے آلہ کاروں کو بتادیناچاہتے ہیں کہ فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے عوام کے ساتھ ملکر ملک سے تخریب کاروں کا مکمل صفایا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوج اور سیکورٹی اداروں نے تخریب کاروں کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے اور بے کچھے تخریب کاروں کا بھی جلد صفایا کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بناکر سیکورٹی اداروں اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں شکست تخریب کاروں کامقدر ہے اور وہ دن دور نہیں جب دہشتگرد عناصر اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔انہوں نے خضدار میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کااظہاررکرتے ہوئے کہا کہ ذخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ثمینہ ممتاز زہری نے تخریب کاری کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں اورفورسز کے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کرنے والے تخریب کاروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر فوج اوردیگرسیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہفوج اور سیکورٹی ادارے عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ملک سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں اورتخریب کاروں کو اپنے مذموم مقاصد میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.