MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹرافی کو پہلو میں رکھ کرسوئے میسی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیونس آئرس (مسائل نیوز) ارجنٹائن کی قومی ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ جیتنے کی خبریں پوری دنیا کے میڈیا کی زینت بنیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا کا میدان بھی ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹ بالر میسی اور ان کی پوری ٹیم کی تصاویر سے بھرا پڑا ہے۔ان تصاویر میں میسی کی ایک ایسی تصویر بھی شامل ہیں جس میں وہ فٹ بال کپ کی جیتی گئی ٹرافی ساتھ لے کر اپنے بستر پر سوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک اور تصویر میں وہ ٹرافی ہاتھ میں تھامے کافی پی رہے ہیں۔عرب ٹی وی کی طرف سے شائع کی گئی ایک تصویر میں میسی کو بستر پر سوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقعے پر ٹرافی بھی بستر پرموجود ہے۔ یہ تصویر میسی کے اپنے انسٹا گرام پرموجود ہے۔ اس اکانٹ کے 400 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.