صوبے کے زمیندار شدید مالی نقصانات سے دوچار ہیں ، نصیر احمد شاہوانی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)زمیندار ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کے زمینداروں کیلئے خصوصی پیکج کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے کے زمیندار شدید مالی نقصانات سے دوچار ہیں ،کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے علاوہ ہمسایہ ممالک سے غیرقانونی اسمگلنگ نے زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیاہے ،
- Advertisement -
وفاقی حکومت زراعت کے شعبے کی بہتری اور زمینداروں کی داد رسی کیلئے کم از کم 100ارب روپے کا خصوصی پیکج کااعلان کریں اس پیکج سے کم از کم زمینداروں کے نقصانات کاایک حد تک ازالہ ممکن ہوگا ۔ان خیالات کااظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ورکن بلوچستان اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ،وائس چیئرمین حاجی ولی محمدرئیسانی ،عبدالجبار مجک ،سید عبدالقہار آغا،حاجی افضل ،کاظم خان اچکزئی ،عبیداللہ ،حاجی شیر علی مشوانی ،حاجی نور احمد بنگلزئی ،حاجی عزیز سرپرہ ودیگر نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اکتوبر1947ءسے جو خشک سالی آئی ہے اس کے اثرات آج بھی موجود ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق بلوچستان میں 45لاکھ درخت ،4ہزار ٹیوب ویلز ،3ہزار کاریزات اور چشمے خشک ہوچکے ہیں جبکہ سوا کروڑ بھیڑ بکریوں میں 75لاکھ جانور ہلاک ہوچکے ہیں ،