MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں ڈاکٹروں کی گرفتاری اورسزا درست عمل نہیں ہے ،ثنا ءبلوچ

4 314

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ءورکن صوبائی اسمبلی ثنا ءبلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں ڈاکٹروں کی گرفتاری اورسزا درست عمل نہیں ہے حکومت اورڈاکٹروں کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے سابقہ حکومت کی روش اپنانا اور ضد و انا کو ایک طرف رکھ کر ڈاکٹروں کے مسائل کو خالصتا پروفیشنل بنیادوں پر حل کیا جائے صوبائی حکومت نے بارڈرمینجمنٹ کے حوالے سے اعلانات تو کئے ہیں لیکن عملا سرحدوں پر وفاقی فورسز بلوچستان کے عوام کیساتھ جانوروں سا سلوک کررہے ہیں حکومت تحریری طور پر بارڈر پالیسی، سرحدات پر مقامی تجارت، ٹوکن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

- Advertisement -

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ ثناءبلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں ڈاکٹروں کی گرفتاری اورسزا درست عمل نہیں ہے حکومت اورڈاکٹروں کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور قابل عمل مطالبات کو تسلیم کرلینا چاہیے تاکہ صحت کے شعبہ کو مزید بحرانات سے بچایا جائے،انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت کی روش اپنانا اور ضد و انا کو ایک طرف رکھ کر ڈاکٹروں کے مسائل کو خالصتا پروفیشنل بنیادوں پر حل کیا جائے،ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بلوچستان ہے

جہاں بچوں کی روٹی کیلئے والدین کو ہفتوں بھوک و پیاس میں سرحدوں پر گزارنا پڑتا ہے اگر لوگ بغاوت نہ کریں تو کیا کریں ؟ یہ پیغام ایک بلوچ نے بھیجاہے ،انہوں نے تجویز دی کہ صوبائی حکومت نے بارڈرمینجمنٹ کے حوالے سے اعلانات تو کئے ہیں لیکن عملا سرحدوں پر وفاقی فورسز بلوچستان کے عوام کیساتھ جانوروں سا سلوک کررہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.