MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملائیشیا میں سال کے بدترین سیلاب میں 27 افراد ہلاک، 70 ہزار بے گھر

1 693

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوالا لمپور(ویب ڈیسک) ملائیشیا میں انے والے سال کے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 70 ہزار بے گھر ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے جنوبی اور مغربی 6 ریاستوں میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں سے ڈیم ٹوٹنے اور طغیانی کے باعث سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں انے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

- Advertisement -

ملائیشیا میں یہ سال کا بدترین سیلاب ثابت ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جب کہ 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا اور شہری گھر بار چھوڑ کر اسکولوں کی چھتوں اور بلند عمارتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں سلینگور ریاست میں ہوئیں جہاں 20 افراد ہلاک ہوئے۔ ریسکیو ٹیم کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)کوئٹہ میں ڈیم ٹوٹنے کی خبر کو ڈپٹی کمشنر نے افواہ اور بے بنیاد قرار دے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.