MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان،اومی کرون کےمشتبہ مریضوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی

0 753

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان میں اومی کرون وائرس کے 32مشتبہ کیسز سامنے اگئے، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کے نمونے تصدیق کیلئے این ائی ایچ اسلام آباد بھیج دیئے گئے۔انچارج کووڈ اپریشن سیل ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی کے مطابق اومی کرون کے مشتبہ کیسز بلوچستان کے ضلع قلات سے سامنے ائے ہیں،

- Advertisement -

ان افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اومیکرون وائرس کا شبہ ہے۔نقیب اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ مرضوں کی ری سمپلنگ جاری ہے، اس لیے اوم کرون میں مبتلا ہونے کی باتیں قبل از وقت ہیں، صورتحال رپورٹس کے بعد واضح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 12 مریض قرنطینہ میں ہیں جبکہ باقی کو تلاش کرکے قرنطینہ کر دا جائے گا۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریضوں کو قلات میں ہی قرنطینہ کرکے ان کے نمونے تصدیق کیلئے

این ائی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں، جن کی رپورٹ چند روز میں موصول ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اومی کرون وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو سکے گی۔حکام کے مطابق گزشتہ روز قلات سے کرونا وائرس کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کی شرح میں بھی کئی مہینوں بعد 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.