MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان ہاکی کے لیے 2022ءاہم سال قرار

0 309

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک) سیکرٹری پی ایچ ایف اصف باجوہ نے دوہزار بائیس کو پاکستان ہاکی کے لیے اہم سال قرار دے دیا۔ان کا کہناہےکہ ورلڈکپ اور اولمپکس میں کوالیفائی کرنا اہم ہدف ہوگا، قومی ٹیم نے جس طرح ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پرفارمنس دکھائی ہے، وہ کافی حدتک اطمینان بخش ہے،

- Advertisement -

کوریا کے خلاف سیمی فائنل میں تین یلوکارڈز ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا، پانچ گول کرنے کے بعد ان کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کا گراف بہتر ہوتا نظر ایا ہے۔انہوں نے کہا کہ واپسی پر ہرشعبے میں سامنے انے والی خامیوں کو دور کرنے کےلیے مزید کام کرنا ہوگا، گول کیپرز کی پرفارمنس ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے،

اس شعبے میں بہتری پر خاص توجہ دی جائے گی۔ امید ہےکہ دوہزار بائیس میں پرفارمنس میں نمایاں فرق دکھائی دے گا۔مزید انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد یہ ٹیم ورلڈکپ اور اولمپکس کیلیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.