MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سخت سردی میں تنہا چھوڑی گئی نوزائیدہ بچی کو کتوں نے بچالیا

0 647

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چھتیس گڑھ(ویب ڈیسک )بھارتی گاوں میں جب ایک نوزائیدہ بچی کو کھیت میں بے اسرا چھوڑا گیا تو نہ صرف ایک کتیا نے اس کا پہرہ دیا بلکہ خود اس کے ننھے منے بچوں نے مکمل برہنہ بچی کے بدن سے اپنا جسم مس کرکے اسے حرارت پہنچائی۔چھتیس گڑھ ریاست کے ضلع مونگیلی کے ایک گاو¿ں سریستال کے کھیت میں بے اسرا چھوڑی گئی اس بچی کے تن سے انول نال کا ایک ٹکڑا بھی جڑا تھا۔ اسے اوارہ کتوں نے بھنبھوڑنے کی بجائے بچایا۔

- Advertisement -

صبح کو بچی کے رونے کے اوازوں سے کسان متوجہ ہوئے اور بچی تک پہنچے جو زندہ تھی اور اس پر کوئی خراش تک نہ تھی۔پولیس افسر اے ایس ائی چنتارام بنجاور اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال لے گیا اور طبی معائنے کے بعد اس کا نام اکنکشا رکھا گیا ہے۔ اب پولیس نے بچی کے لواحقین کی تلاش شروع کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا ہے۔جانور کی رحم دلی کی خبر نے دنیا کا دل بھی موم کردیا ہے

کیونکہ انسانوں نے اس بچی کو سخت سردی میں بے لباس چھوڑا تو کتے اور اس کے بچوں نے ساری رات اسے گرمی پہنچا کر مرنے سے بچایا۔گاو¿ں والوں کے مطابق ان کا خیال ہے کہ مادہ کتیا نے رات بھر بچی کا حفاظتی پہرہ بھی دیا ہے۔ بعد ازاں گاو¿ں کے بزرگوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور بچی کو مکمل تندرست بھی قرار دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.