MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جامعہ بلوچستان میں 96 واں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی کے زیر صدارت میں منعقد ہوا.

0 105

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)جامعہ بلوچستان کا 96 واں اکیڈمک کونسل اجلاس جامعہ کے سینیڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے کی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی،

ایڈیشنل سیکریٹری کالجز و ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن حکومتِ بلوچستان جناب جہانزیب مندوخیل، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، کنٹرولر امتحانات، پرنسپل یونیورسٹی لا کالج، ڈینز، ڈائریکٹرز، سربراہانِ شعبہ جات اور دیگر

ممبران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ بلوچستان کی ترقی اور ادارہ جاتی بہتری مؤثر گورننس، شفاف فیصلوں اور معیاری تدریسی عمل سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ میں تعلیمی و انتظامی عمل کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے

- Advertisement -

، اور اس سلسلے میں تمام شعبہ جات اپنا بھرپور

کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی سہولت، ان کی علمی ترقی اور بروقت ڈگریوں کا اجرا جامعہ کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ فیکلٹی اور انتظامی عملہ باہمی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ایک مثبت اور تحقیقی ماحول قائم کریں تاکہ

جامعہ کا تعلیمی معیار مزید بہتر ہو۔

اجلاس کے دوران جامعہ کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اور ادارے کی بہتری، طلبہ کی فلاح اور شفافیت کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

 

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.