MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اب پنجاب کا بھی ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا: فواد چودھری

1 488

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا ۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت ، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا ، چینی ، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں ۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے ۔ سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے ۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہری تبدیلی سرکار سے ناراض ہیں ۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی فراہمی عوام کو ریلیف فراہم کرے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چودھری خاندان میں اختلاف ختم کرانے کیلئے کچھ ملاقاتوں کا انکشاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.