MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے

0 63

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(مسائل نیوز) پاک بھارت میچ کے دوران تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے۔ فخر زمان “ناٹ آؤٹ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ایشیا کپ میں میچ ریفری کے بعد تھرڈ امپائر کی بھی بھارت کی سہولت کاری سامنے آ گئی۔ تھرڈ امپائر کے تھرڈ کلاس فیصلے پر شائقین برہم ہو گئے۔ اور سوشل میڈیا پر تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے شک کا فیصلہ ہمیشہ بلے باز کو دیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں تو الٹ ہی دیکھا گیا۔

- Advertisement -

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فخر زمان کا آؤٹ نہیں تھا۔ جبکہ سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم نے بھی تھرڈ امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔ محمد حفیظ نے بھی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

بھارت میں بھی تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے پر آوازیں اٹھنے لگیں۔ بھارتی صحافی راہول راوت نے کہا کہ فخر زمان ناٹ آؤٹ لگ رہے تھے۔ کیونکہ گیند گلوز میں آنے سے پہلے زمین کو لگ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گیند فخر زمان کا بلا لگ کر زمین کو چھو کر وکٹ کیپر کے ہاتھ میں گئی۔ اور تھرڈ امپائر نے غلط آؤٹ دے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.