MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری

0 83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عدالت نے اسد قیصر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ پرویز الٰہی، اسد عمر اور شبلی فراز کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئیں۔

- Advertisement -

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہیں آیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی راہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی و دیگر وکلاء نے نمائندگی کی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی، پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.