MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئے روز نوجوانوں میں منشیات کا رحجان بڑھ رہا ہے جو کہ کسی خطرے کی علامت سے کم نہیں،نعمت اللہ آغا

0 333

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری نعمت اللہ آغا نے کہا ہے کہ منشیات نے ہمارے معاشرے کو تباہ کردیا ہے، آئے روز نشئیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ سٹی نالے کی بندش کے بعد نشئیوں کی بڑی تعداد نے گلی کوچوں کو رخ کرلیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے منشیات فروشوں کے گرد گیرہ تنگ اور نشئیوں کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹی نالے میں پولیس اور اینٹی نارکوٹیکس کی کارروائی اور سٹی نالے کی بندش کے بعد نشئیوں کی بڑی تعداد نے گلی کوچوں کو رخ کرلیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز نوجوانوں میں منشیات کا رحجان بڑھ رہا ہے جو کہ کسی خطرے کی علامت سے کم نہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے منشیات فروشوں کے گرد گیرہ تنگ اور نشئیوں کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کی جان نشئیوں اور منشیات فروشوں سے چھوٹ سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.