گذشتہ روز سے سیاسی لڑائی شروع ہوچکی ہے عوامی تحریکوں کو نہیں روکا جاسکتا ،شیخ رشید
راولپنڈی(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے سیاسی لڑائی شروع ہو چکی ہے،ہمیشہ صلح صفائی اور بات چیت کا حامی ہوں،آئندہ 45 دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پراتھارٹی بنانے اوریوٹیوب کوبند کرنے پرکام شروع ہوگیا،مخالف اینکروں کواٹھانے پر بھی کام شروع ہوگیا۔
شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 13 اتحادی جماعتوں میں بندربانٹ،ن اور ش آمنے سامنے آگئی۔ عمران خان عوام میں ہیں اوراپوزیشن ٹویٹ میں پھنسی ہے،رجیم چینج کے خلاف عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دیں گے۔ فیصلے کا وقت آگیا کیونکہ عوامی تحریکوں کو کبھی روکا نہیں جاسکتا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے کے نوٹس پر عمران خان کا کامیاب جلسہ ہوا جس پر راولپنڈی کےعوام کا مشکور ہوں۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید کا کہنا تھا پیغام دینا چاہتا ہوں چوروں سے جان نہ چھڑائی تو معیشت ڈوب جائے گی۔ شہبازشریف ،آصف زرداری اور فضل الرحمان سے ملک کی جان چھڑوائی جائے،مشکل وقت میں ہرشخص کو عمران خان کے ساتھ کھڑ ے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں واحد سیاسی ورکر ہوں جس نے حلقے میں 4 یونیورسٹیاں اور 60 تعلیمی ادارے بنائے، میرے میں چاروں خواتین یونیورسٹیاں ہیں،میرے حلقے کے رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس کیا ہے،میں چاہتا ہوں غریب بھی بیرون ملک پڑھے۔
میں ٹاٹ سکول سے پڑھا اور 16بار وزیربنا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا ہمیں اقتدار دیں،ہم صرف پاکستان میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں،یہ ایک امپورٹڈ حکومت ہے ہم ان کو تسلیم نہیں کریں گے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ کے وزرا نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے […]