MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست ، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے

1 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے۔جیو نیوز کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کیے ہیں۔ذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا، اعتراض کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائیکورٹ کیسے آگئے؟ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے مقدمے کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) آئی جی اسلام آباد کی جانب سے عمران خان کی حفاظت کیلئے 2 کروڑ ماہانہ کے اخراجات کے دعوے کے بعد پی ٹی آئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.