مزید افغان مہاجرین قبول کرنے کا مخالف ہوں، آسٹرین چانسلر
مزید افغان مہاجرین قبول کرنے کا مخالف ہوں، آسٹرین چانسلر
افغان باشندوں کے لیے آسٹریا کا آپشن نہیں ہو گا، سیباستیان کرس کابیان
ویانا(این این آئی)آسٹریا کے چانسلر سیباستیان کرس نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے نئے تارکین وطن کو اپنے ہاں جگہ دینے کے مخالف ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز ان کا یہ بیان آسٹریا کے میڈیا پر دکھایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کے لیے آسٹریا کا آپشن نہیں ہو گا۔ یہ بات اہم ہے کہ آسٹریا نے سن 2015 اور 2016 میں مہاجرین کی ایک بڑی تعداد قبول کی تھی تاہم کرس کے سیاسی مقبولیت کی وجہ تارکین وطن کے حوالے سے ان کا انتہائی سخت موقف تھا۔ آسٹریا میں اس وقت چالیس ہزار افغان مہاجرین موجود ہیں۔ افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے اعتبار سے آسٹریا یورپی یونین میں جرمنی کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔ جرمنی نے ایک لاکھ 48 ہزار افغانوں کو اپنے ہاں جگہ دی تھی