MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک اور سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

2 424

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ایک اور سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

غلام سرور خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا بُرا ہوا، پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، افواجِ پاکستان کی ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے قربانیاں ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ یادگارِ شہدا، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے،

- Advertisement -

ڈالر سستا ہو گیا عوام کیلئے بڑی خبر

ان لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر نہیں پاکستان کے دل پہ حملہ کیا۔غلام سرور خان نے کہا کہ میں اُن تمام ناپاک عزائم اور ناپاک اقدام کی مذمت کرتا ہوں،

 

ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف پارٹی کے ہر فورم پر بھی کیا، ہمیں اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] ایک اور سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا […]

  2. […] پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.