MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کے نیب قوانین میں ترامیم پرعدالت جانے کے اعلان پرن لیگ کا ردعمل

1 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہناہے کہ خود ساختہ صادق اور امین بننے والے نیب قوانین میں ترمیم کا کہا کرتے تھے، عمران خان یوٹرن لینے کے ورلڈ چیمپئن ہیں ۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ عمران خان کو خود یاد نہیں رہتا کہ دو دن پہلے کیا بیان دیا تھا، عمران خان سیاستدانوں کو بغیر جرم کے جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کا انڈیکش بلندیوں پر پہنچا، کرپشن پر لیکچر دینے والوں کے دور میں مافیاز کو فری ہینڈ دیاگیا،ان کے دور میں چین کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ جھوٹ بول بول کر قوم کو نفیساتی مرض میں مبتلا کر دیاگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

اور کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے سے کی گئیں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،جس قوم کے اندر کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی، فیک اکاؤنٹس میں اومنی کے حوالے سے آصف زرداری اور شہباز شریف کی 8 ارب کی باہر سے ٹی ٹیز آئیں، اب یہ سارے بچیں گے، جس کے لیے سیکشن 14 میں ترمیم کی ہے،ملک کا مذاق اڑایا گیا ہے، جن لوگوں نے بے شرمی سے نیب کی ترامیم منظور کی ہیں، ان کو بے شرمی کی وجہ سے جیل میں ڈالنا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نیب کے حوالے سے جو ترامیم کی ہیں، اس کو ہم نے اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے اندر کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی، جس قوم کے اندر انصاف نہ ہو یعنی قانون کی حکمرانی نہ ہو تو کرپشن اس کی نشانی ہے۔انہوںنے کہاکہ جس ملک میں ایک طبقہ قانون سے اوپر ہو اور قانون صرف کمزوروں کیلئے ہو تو وہ ملک تباہ ہوجاتے ہیں، بنانا ریاست بنتے ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)نیب قوانین میں ترمیم کے تحت نیب ریفرنسز کے ملزمان کو بڑا ریلیف مل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.