MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کمنٹ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں وسیم اکرم سوشل میڈیا کے صارفین پربرہم

1 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور کہا ہے کہ کمنٹ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے،

کسی نے سابق کرکٹر کو بوڑھے نہ ہونے کا طعنہ دیا تو کسی نے وزن پر بات کی۔وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ

- Advertisement -

میری تصویر پر کسی نے کہا کہ میں موٹا ہوگیا ہوں، کسی نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے تو آپ کو بڑی فکر ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں نے لوگوں کی پروفائل جاکر دیکھی،

بڑے پتیلے جتنا منہ ہے اور دوسروں کو باتیں کرتے ہیں، میری درخواست ہے کہ تبصرہ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں۔

وسیم اکرم کی مذکورہ پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں کمنٹس کیے اور انہیں ایسے ناقدین کو نظر انداز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.