MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایف بی آر نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی

1 468

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے رکھتے ہوئے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2711 ارب روپے، سیلزٹیکس کی مد میں3295 ارب روپے کی وصولی ، پیٹرولیم لیوی کی مد میں 406 ارب روپے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں

- Advertisement -

وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے تقریبا 700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور لائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال دفاع پر 1586 ارب روپے، سود ادائیگیوں کی مد میں3523 ارب روپے، اخراجات کا تخیمنہ 12ہزار 994 ارب روپے، آمدن کا تخمینہ 10 ہزار 272 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ٹیکسز فری 6 ہزار سی سی گاڑیوں کے حوالے سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.