قیمتی جنگلات جنگلی حیات اور ماحولیات کو سنگین خطرات درپیش ہیں اور آگ پر جلد از جلد قابو پانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع اور کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی نے ژوب کا دورہ کیا اور ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے جاری اقدامات اور کاروائیوں کا جائیزہ لیا اس موقع پر انہیں سیکریٹری جنگلات دوستین جمالدینی ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر کمشنر ژوب بشیر خان بازئی پاک فوج اور ایف سی حکام کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے جاری اقدامات اور امدادی سرگرمیوں پر تفیصلی بریفنگ دی گئی اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ دشوار گزار راستوں اور بلندی پر واقع جنگلات تک زمینی راستے سے رسائی حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے جبکہ جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے ضروری جدید آلات اور وسائل بھی دستیاب نہیں تاہم اس کے باوجود ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں اور پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا رہا ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر جنہیں وزیراعظم نے اس اہم مسئلہ کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کیا ہے نے اقدامات و کاروائیوں کو مزید موثر بنانے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی بریفنگ میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ متعلقہ سول اور عسکری ادارے آگ پر قابو پانے اور علاقے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مربوط اور موثر کاوشیں کر رہے ہیں اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ جنگلات پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ضروری وسائل فراہم کرتے ہوئے متحرک اور فعال کیا گیا ہے اور صوبائی ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے انہوں نے کہا کہ آگ سے قیمتی جنگلات جنگلی حیات اور ماحولیات کو سنگین خطرات درپیش ہیں اور آگ پر جلد از جلد قابو پانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے
- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے شکرگزار ہیں جو حسب روایت اس قدرتی آفت کے دوران سول اداروں کی معاونت کے لیے موجود ہیں وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر کمانڈر 12 کور کا شکریہ ادا کیا جو تمام صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے جاری اقدامات میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ وزیراعظم نے نہ صرف انہیں فوکل پرسن مقرر کیا ہے بلکہ این ڈی ایم اے اور متعلقہ وفاقی اداروں کو بھی آگ بجھانے کے عمل میں بھرپور معاونت کی ہدایت اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کو آگ پر قابو پانے کے لیے سول اداروں سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ہمارے جوان اور افسران فیلڈ میں موجود ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج اور ایف سی آگ پر مکمل قابو پانے تک اقدامات جاری رکھیں گیاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد متاثرہ جنگلات و ماحولیات کی بحالی اور جنگلی حیات کی افزائش کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے قبل ازیں وزیراعلیٰ وفاقی وزیر اور کمانڈر12 کور نے متاثرہ علاقے کا فضائی جائیزہ بھی لیا چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیل اور آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ بھی ہمراہ تھے۔