دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو بہادری سے ناکام بنانے والے فورسز قوم کے ہیرو ہیں – نور محمد دمڑ
کوئٹہ(مسائل نیوز)سینر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے بلوچستان کے علاقےکاہان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے جام شہادت نوش کرنے والے مجیر شاہد بشیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا
دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی
دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو بہادری سے ناکام بنانے والے فورسز قوم کے ہیرو ہیں
- Advertisement -
شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا-
مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے
وزیر منصوبہ بندی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔