MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین شاہ کی اہلیہ انشا کے بیگ کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں

1 190

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ اور شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جارہی ہیں ۔جہاں تصویرمیں سوشل میڈیا صارفین انشا اور ان کی بہن اقصیٰ آفریدی کو پہچاننے میں کنفیوز ہوگئے

- Advertisement -

وہیں انشا کے معروف برانڈڈ بیگ لینے سے متعلق کئی دعوے کیے جانے لگے۔نجی ٹی وی کے مطابق جس کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر دعویٰ کیا گیا انشا آفریدی نے معروف غیر ملکی برانڈ گوچی کا بیگ لیا ہوا ہے جس کی قیمت 2394 امریکی ڈالر( 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) بنتی ہے ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ بیگ اب آؤٹ آف اسٹاک ہوچکا ہے جس کے باعث ویب سائٹ پر بیگ دستیاب نہیں۔قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل دیکھنےشاہد آفریدی کی دونوں بڑی بیٹیاں اقصیٰ آفریدی اور انشا اسٹیڈیم میں کراؤڈ کے درمیان موجود تھیں۔میچ کے دوران کیمرا مین بار بار کراؤڈ میں بیٹھی شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اور شاہین کی سالی اقصیٰ آفریدی کو دکھاتا رہا جسے مداحوں نے انشا سمجھ لیا اور متعدد ٹوئٹس کرڈالیں۔درحقیقت میچ کے دوران انشا کو دکھایا ہی نہیں گیا، میچ کے بعدکی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسٹیڈیم کے اندر شاہین، اقصیٰ اور انشا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ انشا نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا۔اس کے علاوہ شاہین نے انشا ء کے ہمراہ ٹرافی پکڑے تصویر بھی لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور انشا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)غیر ملکی برانڈ کے 3 یونٹس سمیت ملک کے تقریباً تمام 30 موبائل فون اسمبلی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.