MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کی 2 کوئلہ کانوں میں گیس بھرنے سے دھماکے، 6 مزدورجھلس کر زخمی

1 632

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان کےمختلف علاقوں کی کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس بھرنےسے دھماکے 2 واقعات میں 6 مزدورجھلس کرزخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

- Advertisement -

پولیس کےمطابق ہنہ اوڑک کےنواحی علاقے زرغون غرکی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 کان کن سید محمد ، محمد سلیم اور جمیل زخمی ہوئے۔ دوسری جانب چمالنگ کے علاقے کی مری لیز میں گیس بھرنے سے بھی تین مزدورنقیب اللہ ،عبدالفائق اوریارمحمد جھلس کر زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر کوئٹہ کے بی ایم سی ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دونوں واقعات میں جھلس کر زخمی ہونے والوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)بلو چستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے پانچ کانکن بے ہوش ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.