MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

1 489

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں لیکن کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ کیمرے کے پیچھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں رہا ہونے والے آریان خان اب بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

لیکن وہ اپنے والد کی طرح بطور اداکار نہیں بلکہ بطور مصنف بالی ووڈ میں انٹری دیں گے۔ آریان خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز یا فیچر فلم کے لیے کہانی لکھیں گے۔رپورٹس کے مطابق آریان خان ویب سیریز لکھنے کے لیے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بات چیت کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ ایک فیچر فلم پر بھی کام کررہے ہیں

جسے ان کے والد شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی اینٹرٹینمنٹ‘ پروڈیوس کرے گی۔اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آریان خان کی او ٹی ٹی سیریز اس سال ہی شروع ہوسکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویب سیریز کی کہانی ایک دیوانے مداح کے گرد گھومتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.