بلوچستان کے عوام پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،سکندر علی عمرانی
نصیرآباد(جی این ایم)صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن کی محب وطن لوگوں نے ریلی میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ سب لوگ اپنے پیارے وطن پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں نصیرآباد حلقے انتخاب کی عوام کا جذبہ قابل دید تھا کامیاب ریلی پر عوام اور اپنے حمایتوں ووٹرز کا مشکور ہوں عوام کی جانب سے فلگ شگاف نعرے یہ پیغام دے رہے تھے
- Advertisement -
کہ ہم اپنے محافظوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ملک کی سالمیت کے لئے عوام کسی بھی قربانی سے ذرا بھر بھی نہیں ہچکائے گی آج کی ریلیوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ بلوچستان پرامن ہے یہاں پر بسنے والے تمام مادروطن پر اپنی جانیں بھی نچھاور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں بلوچستان عوام نے ہمیشہ سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے بلوچستان کے عوام پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے
پاک افواج نے امن کی بحالی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں میں نصیرآباد کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مختصر کال پر سینکڑوں کی تعدادمیں جمع ہو کر وطن سے محبت کی مثال قائم کردی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے نصیرآباد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میرسکندرخان عمرانی نے کہاکہ آج کے ان کھٹن حالات میں پاک آرمی اور ایف سی ،پولیس اور لیویز ک جوان اپنی جانوں کی پرواکئے بغیر ملک میں استحکام اور امن کی فضا برقراررکھنے کیلئے جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں