انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،نذرمحمد بلوچ
کوئٹہ(جی این ایم)محتسب اعلیٰ بلوچستان نذرمحمد بلوچ ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار حب میں گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی محتسب ادارے کے قیام کا مقصد عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے سائلین ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایات لکھ رجوع کریں عوامی مسائل کی شنوائی اور داد رسی بلاتا خیر عمل میں لاءجاتی ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب تعیناتی کے بعد عوام کو ریلیف دلانے اور شکایات کے ازالے کیلئے ادارہ محتسب سے رجوع کرنے والوں کی ہمہ وقت داد رسی کا ہم نے عزم کیا ہے جس منصب پر ہمیں بٹھایا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ روزآخرت اللہ کے سامنے ہم سرخرو ہوں اور لوگوں نے انصاف کیلئے جس ادارے سے امیدیں وابستہ کی ہیں انہیں فوری ریلیف دلانے کیلئے ہم کوشاں ہیں صوبائی محتسب نے کہا کہ کرپشن کہ وجہ سے سرکاری ادارے زوال پزیریوتے ہیں
بلوچستان کے جس علاقے کا دورہ کریں ہسپتالوں میں ادویات موجود ہیں لیکن سپلائی نہیں ہوتی چھ مہینے سے لوگوں کو ادویات نہیں مل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کے وقت لائنیں لگتی ہیں لیکن ملازمت ملنے کے بعد ٹیچرز ڈیوٹی کے وقت غائب رہتے ہیں لسبیلہ کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان بھی اس علاقے کی ترقی میں رکاوٹ ہے