MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف بی آر کے 233 ارب روپے کے مقدمات ہیں، فواد چوہدری

1 392

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 233 ارب روپے کے مقدمات ہیں تاہم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بہترین تجاویز دی ہیں۔اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم لوگ آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے

- Advertisement -

اور چیف جسٹس نے جس ماحول میں یہ ملاقات کی اور جو تجاویز دی ہیں۔ ایف بی آر کے مقدمات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا پیسہ ہے اور کسی کا انفرادی پیسہ نہیں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں تقریباً 233 ارب روپے کے کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے 13 کیسز کی نشان دہی کی ہے جو زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان میں پیسہ زیادہ ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس پر متبادل تجاویز کے حوالے سے ہائی کورٹ کے رجسٹرار اور ہائی کورٹ میں بات ہوئی، بہت عمدہ اور شان دار ملاقات رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پاکستان کے چند بڑے ججوں میں سے ایک ہیں، ان کا یہی رویہ پاکستان کے مستقبل کی خوش حالی کی طرف قدم ہے، انہوں نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.