MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی سی بی نے بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا ہے۔ بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اب بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف چینلنجر میچ اور فائنل میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے مایوسن کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے ٹورنامنٹ میں 11 میچز کھیلے اور 103 کے اسٹرائیک ریٹ سے 202 رنز اسکور کیے، جن میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی واپسی قومی ذمہ داریوں کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ وہ جلد قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.