کوئٹہ: برفباری کے باعث شاہراہوں پر جمی برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان
کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان کے علاقے زیارت ،کان مہترزئی، چمن ،قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں میں برفباری
برفباری کا سلسلہ رات گئے سے شروع ہوا جو تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریسکو ٹیمیں اورمشنری پہنچ چکی ہیں
برفباری کے باعث شاہراہوں پر جمی برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے
چمن ،کان مہترزئی،قلعہ سیف اللہ،زیارت میں اس وقت بھی پی ڈی ایم اے کا عملہ اور مشنری کام کر رہی ہے،
- Advertisement -
حالیہ بارشوں اور برفباری سے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں پہلے سے ہی مشنری اور امدادی سامان بھجوا دیا گیا تھا،
مسلم باغ کے علاقے میں قومی شاہرہ پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی بحالی کے لئے کاروائیاں جاری ہیں،
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے برفباری کے دوران فوری امدادی کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
محکمہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے
برفباری سے متاثرہ علاقوں کی ضلعی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں۔ہیں
کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے مکمل طور پر تیار ہے