MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

،پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟ مریم اورنگزیب برس پڑیں

4 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ثاقب نثار کے ’’صادق اور امین‘‘نے شوکت خانم کے 3 ملین ڈالر کے خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائیٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ہے،جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکواۃچور کہتا ہے ،توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ،

- Advertisement -

ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟ ،پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ جعلی ’’صادق اور امین‘‘نے 30 لاکھ ڈالر کی رقم ہائوسنگ منصوبے میں لگانے کا اعتراف کیا ،پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کے کئے زکواۃکے پیسے دئیے تھے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی کے لئے نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم ہے ،ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکواۃچور کہتا ہے ،توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ،ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟ ،پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کر کے ملک کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا ؟ زکواۃکے پیسے ہی تو چوری کئے ہیں، تو کیا ہوا؟ ،ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا ؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟ ،بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری، ہر عہدہ بیچا، تو کیا ہوا؟،جن کو چور کہتے ہیں پاکستان میں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان اِسی لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت سے ق لیگ چھیننے کی فسطائی […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اب صرف ملک کے خلاف سازش کرنے […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان سے ہونا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.