MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر کا نیا الرٹ جاری کردیا

0 188

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر قائد کیلئے کولڈ ویو (سردی کی لہر) کا نیا الرٹ جاری کردیا۔ دیہی سندھ کے اضلاع میں اتوار اور کراچی میں پیر سے سردی کی شدت بڑھے گی جبکہ جمعے کو کراچی میں کم سے کم پارہ 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25.2 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی اور صبح کے وقت ہلکی دھند کے سبب حد نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔صوبہ سندھ میں 22 جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر آنے کا امکان ہے اور بالائی سندھ کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی شدت پیر سے بڑھنے کا امکان ہے جس کے دوران کم سے کم پارہ 5 ڈگری تک گرسکتا ہے اور شہر میں مغربی ہواؤں کے زیراثر بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ سردی کی لہر کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ارلی وارننگ سینٹر کی تین روزہ پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر بلوچستان کی شمال مشرقی اور مشرقی ہواؤں کے زیراثر رہ سکتا ہے اور اس دوران مطلع سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،گزشتہ روز کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری جبکہ اتوار کو کم سے کم پارہ 9 سے 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.