گوادر(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد جمعہ کے روز گوادر میں ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے
- Advertisement -
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ مخلص ساتھیوں کی بھرپور کاوشوں کے باعث پاکستان تحریک انصاف قومی سطح پر سرخرو ہو چکی ہے اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کریں
انہوں نے کہا کہ تمام سینیئر سیاسی کارکنوں پر بھاری ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں کہ وہ بے آ واز لوگوں کی آواز بن کر اپنے عوام کی خدمت کریں تحریک انصاف کے عہدیداروں نے دونوں رہنماوں سے مختلف سوالات کیے جن کو تفصیلی جوابات دیے گئے