MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

1 416

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو تازہ ترین سکیورٹی صورتِ حال اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل سمیت کے پی میں ضم ہونے والے نئے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے گی۔بہادر قبائیلیوں سمیت پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار اور پولیس کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن کے حصول کے لیے بہایا گیا

شہدائکا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو بھی سراہا۔قبل ازیں آرمی چیف کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.