عمران خان نیازی ملک وقوم پر ایک عذاب کی طرع مسلط ہیں ،مولانا واسع
لورالائی(ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی ملک وقوم پر ایک عذاب کی طرع مسلط ہیں قوم ان سے جلد چھکارہ چاہتی ہے حکومت کے خاتمے کیلئے پی ڈی ایم سر جوڑ کر حالات کا سنگینی کے ساتھ جائزہ لی رہی ہے ہم ملک کو بہت بڑے سیاسی اور معاشی نقصان سے بچانے کیلئے تحریک چلانے پر مجبور ہیں مہنگائی دہشت گردی لاقانونیت اور بے روزگاری جلال کے ساتھ عروج پر ہے عوام تنگ ہیں
- Advertisement -
اور خود کشیوں پر مجبور ہیں ہم عوام کی حقیقی ترجمانی کا حق ضرور ادا کرینگے انھیں مشکل وقت میں بے یارو مدد گار نہیں چھوڑ سکتے جے یو ائی کی جڑیں عوام میں ہیں صوبے میں کئی سابق وزراءاور ایک سابق وزیر اعلٰی جلد جے یو ائی میں شامل ہورہے ہیں اور الیکشن سے قبل کئی دیگر اہم سخصیات بھی شمولیت کرنے کیلئے ہمارے ساتھ رابطوں میں اگلی حکومت بلوچستان اور کے پی میں جے یو ائی تشکیل دیگی
انہوں نے کہا کہ ہم ڈیل اور خفیہ روبطوں پر یقین نہیں رکھتے ہم عوام کے کندھوں پر حکومت میں آنے کے قائل ہیں ہم نے کھبی ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و فلاحی مملکت بناکر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ علماءکا اصل کام امت کی درست رہنمائی کرنا ہے ہمیں حکومت کرنا ٹھائی اور پینٹ پہننے والوں سے اچھی طریقے سے آتی ہے ہم امام ہیں اور مملکتی امور کے ساتھ منبر ومحراب کی زمہ داری کا فریضہ ادا کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں
[…] آباد سے جاری ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نیازی نہ تو ماہر اسلامیات ہیں اور نہ ہی ماہر سیاسیات ہیں،پی […]