MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

”آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے ” حارث رئوف نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق دل کی بات کہہ دی

1 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بعد حارث رئوف نے بھی کپتان بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ کردی۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر حارث رئوف نے بابر اعظم کے ہمراہ ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے ہمیشہ انشااللہ۔حارث رئوف نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ سوچنا بھی منع ہے اور عزت کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے اور رہے گا۔بائیں ہاتھ کے بولر کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم سے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.