شہر کا پرامن ماحول خراب کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کی شارع اقبال (قندھاری) بازار میں مشتعل ہجوم کی جانب سے میڈیا ڈی ایس این جیز پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس ناخوشگوار واقعہ کی مزمت کی ہے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس کو اشتعال انگیز کاروائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔
- Advertisement -