MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کا ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

1 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ایوان میں جانے کا اعلان کیا تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔اسپیکر کے روبرو جانے کے اعلان پر اسپیکر چھٹی پر چلے گئے۔
تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ جائے گی۔قانونی ماہرین نے تیاری شروع کر دی۔سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی بدنیتی پر کیا گیا۔دو روز قبل عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق شبلی فراز نے تحریک انصاف کے تمام اراکین کے اکھٹے استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔
سپیکر نے کہا کہ وہ ہر رکن کا انفرادی استعفی قانون و قواعد کے مطابق منظور کرینگے۔اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے از خود پیش ہوکر استعفوں کی تصدیق کا فیصلہ کیاتھا، پی ٹی آئی قیادت آئندہ ہفتے میں بدھ یا جمعرات کے روز سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے پر غور کر رہی ہے تاہم تحریک انصاف کی قیادت پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا تعین کرے گی۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط پر تاحال کوئی جواب نہ ملنے پر کیا، اس خط میں پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے لئے وقت مانگا تھا لیکن تاحال سپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے لئے وقت نہیں دیا، جس پر پی ٹی آئی نے خود تاریخ کا اعلان کرکے سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا جس کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی مشاورت میں حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم پنجاب میں چار درجاتی فارمولا کے تحت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.