MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جیمز ونس ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں شامل ٹیم گلف جائنٹس کے کپتان مقرر

2 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) امارات میں جنوری سے شاندار افتتاحی سیزن کا آغاز کرنے والی ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں شامل ٹیم گلف جائنٹس نے انگلینڈ کے دائیں ہاتھ کے بلے باز جیمز ونس کو ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق جیمز ونس ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور پاکستان سپر لیگ سمیت بگ بیش لیگ ، نیوزی لینڈ سپر سمیش، جنوبی افریقہ کی مزانسی سپر لیگ بھی کھیلے چکے ہیں گلف جائنٹس میں بطور کپتان تعیناتی پر جیمز ونس کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ ایک اعزاز ہے اور یہ بڑی ذمہ داری ملنے کو خوش ہوں کہ ٹیم انتظامیہ اور کوچ اینڈی فلاور نے مجھ پر اعتماد کیا اور میری کوشش ہوگی کہ میں ان کے اعتماد پورا اتروں ، گلف جائنٹس کے کوچ اینڈی فلاورکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جیمز کو عرصہ دراز سے جانتا ہوں وہ انتہائی محنتی اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے ٹیم کو فائدہ ہوگا اور ہم لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں ٹائیٹل کے حصول کے لئے محنت کریں گے۔ گلف جائنٹس اسکواڈ میں جیمز ونس (کپتان)، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، کرس لین، ٹام بینٹن، ڈومینک ڈریکس، ڈیوڈ ویز، لیام ڈاسن، جیمی اوورٹن، قیس احمد، رچرڈ گلیسن، اولی پوپ، ریحان احمد، سی پی رضوان، آیان افضل خان، سنچیت شرما، اور اشونتھ والتھپا کش شامل ہیں
ILT20 کا افتتاحی ایڈیشن دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میںکھیلا جائے گا لیگ میں 34 میچز ہوگے اور چ دبئی میں 13 جنوری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اڈانی گلف جائنٹس 15 جنوری کو ابوظہبی میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات میں جنوری سے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز ہو رہا ہے جس میں چھ ٹیمیں شامل ہیں اڈانی گروپ کی […]

  2. […] نیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میںٹیم دی ڈیزرٹ وائپرز اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.