MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حارث رئوف کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں کب منعقد ہو گی ، تاریخ سامنے آگئی

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کے نکاح کی تقریب ہفتہ 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔حارث رئو ف نے بتایا کہ ان کی ہونے والی

- Advertisement -

دلہن کلاس فیلو ہیں، رخصتی آئندہ سال ہوگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف ا ن دنوں کرکٹ سے دور ہیں، فٹنس مسائل کی وجہ سے وہ ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر نے بتادیا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حارث رف کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو، میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔شاہین آفریدی تین فروری کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں،دونوں کی منگنی دو سال پہلے ہوئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.