MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداکاری چھوڑنے کے بعد شاہ رخ خان کا منصوبہ سامنے آگیا

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کے بعد مستقبل کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا۔شاہ رخ خان ان دنوں 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم پٹھان کی تشہیر میں مصروف ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے بھارتی کرکٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے

- Advertisement -

اداکاری سے 4 سال کی بریک اور پھر مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ فلم زیرو کے بعد اداکاری سے ایک سال کا بریک لینا چاہتے تھے لیکن پھر کورونا کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اداکاری سے بریک لینے کے دوران مجھے کوکنگ اور صفائی ستھرائی سیکھنے اور خود کو کو فٹ رکھنے کے لیے وقت مل گیا، میں نے اس دوران اپنے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔شاہ رخ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث گھر مں رہنے کی وجہ سے میں نے گھر میں ہی جم شروع کردیا، کچن میں کام کیا، کپڑے دھوئے بلکہ میں نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے گھر کاسارا کام بھی کیا۔کنگ خان نے مزید بتایا کہ اگر میں نے کبھی اداکاری چھوڑی تو میں کاروبار کروں گا، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں پٹھان کے نام سے کیٹرنگ ، بازی گر کے نام سے بیکری اور دل والے کے نام سے مٹھائی کی دکان بھی کھول سکتا ہوں ۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان 4 سال کے بعد فلم پٹھان کے ساتھ بڑی سکرین پر واپسی کر رہے ہیں، 2018 میں ان کی آخری فلم زیرو ریلیز کی گئی تھی، اس دوران وہ کئی فلموں میں مختصر کردار کرتے بھی نظر آئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) بالی ووڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان تمام تر تنازعات کے باوجود ریلیز سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.