محکمہ خزانہ کی ٹورازم فورس کے ملازمین کیلئے پیکج کی منظوری دیدی گئی
اسلام آباد(مسائل نیوز)محکمہ خزانہ کی ٹورازم فورس کے ملازمین کیلئے پیکج کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 17 کے افسر کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی۔
- Advertisement -
گریڈ 16کےملازمین کی تنخواہ 1 لاکھ 10ہزارروپےمقرر کردی گئی، گریڈ 15 کے ملازمین کی تنخواہ 90ہزارروپےمقرر اور ٹورازم فورس کےکانسٹیبل کی تنخواہ 70 ہزار روپےمقرر کی گئی۔ محکمہ خزانہ نےپیکیج کی منظوری محکمہ سیاحت کی سفارشات پر دی۔