MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ، صدر مملکت عارف علوی کا سمری پر کیا رد عمل ہو گا؟ تحریک انصاف نے اعلان کر دیا

3 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ صدر سے متعلق بلاول کا بیان غیر مناسب تھا، پی ٹی آئی کے اندر ایسی کوئی بحث نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں انھیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی کوئی چوائس نہیں ہے، ان کا ادارے سے کوئی اختلاف نہیں تھا ، نہ ہے اور نہ اختلاف چاہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ صدر عارف علوی کے پاس آخری چانس ہے، آرمی چیف تعیناتی پر گڑ بڑ کی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] کی جانب سے نئے آرمی چیف کی سمری ارسال کیے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی کی ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کے لیے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.