توشہ خانہ کیس سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ختم ہوگیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) توشہ خانہ کیس توشہ خانہ کیس سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی سیکیورٹی نے بریفنگ دی۔الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی گئی کہ چاروں اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ کسی غیر متعلقہ شخص کو الیکشن کمیشن نہ آنے دیا۔
- Advertisement -
دوسری جانب توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنوں کا الیکشن کمیشن میں آنے اور ہنگامہ آرائی کا خدشہ،الیکشن کمیشن اور ریڈ زون میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دئیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی سکیورٹی پر رینجرز،ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
انتظامیہ نے آنسو گیس کے شیل بھی بڑی تعداد میں الیکشن کمیشن پہنچا دئیے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پولیس افسران کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں ایف سی اوررینجرز کے جوان بھی شامل ہیں۔سکیورٹی انتظامات کے تحت الیکشن کمیشن میں کیس سے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں بھی داخلہ محدود ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج دوپہر 2 بجے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر فریقین کو گزشتہ روز نوٹسز جاری کئے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ عمران خان کیخلاف آنے کی صورت میں شدید احتجاج کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے ضلعی سطح پر احتجاج کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر کارکنوں کو احتجاج کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
[…] اآباد(مسائل نیوز)توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف کیس میں لاہور ہائیکورٹ […]