MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

3 366

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

- Advertisement -

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی دستاویز کے مطابق عمران خان نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ 20 لاکھ 42 ہزار روپے مالیت کے تحائف حاصل کیے جب کہ 30 ہزار روپے مالیت سے زائد کے تحائف ادائیگی کرکے حاصل کیے۔

عمران خان نے ان تحائف کے 3 کروڑ 81 لاکھ 77 ہزار روپے ادا کیے اور 8 لاکھ مالیت کے تحائف کی ادائیگی نہیں کی۔ عمران خان کی اہلیہ نے 58 لاکھ 59 ہزار روپے کے ہار، بُندے، انگوٹھی اور کڑا 29 لاکھ 14 ہزار روپے وصول کرکے جب کہ عمران خان نے گھڑی ،کف لنکس، پین، انگوٹھی 2کروڑ 27 لاکھ روپے دے کر حاصل کیے۔

ریفرنس دستاویز میں عمران خان کی حاصل کی گئی گھڑی کی اصل مالیت 8 کروڑ 50 لاکھ ،کف لنکس کی اصل مالیت 56 لاکھ روپے، پین کی اصل مالیت 15 لاکھ اور انگوٹھی کی اصل مالیت 87 لاکھ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) توشہ خانہ کیس توشہ خانہ کیس سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ختم […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی فواد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.