MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

واٹس ایپ نے نیا کال لنک فیچر متعارف کرادیا

1 1,177

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کیلیفورنیا(مسائل نیوز)مشہور انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر متعارف کروا دیا۔

گزشتہ چند ماہ سے واٹس ایپ صارفین کے تجربے کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے۔ ان فیچرز میں میں خود کو اسٹِکر بنانے کی صلاحیت، چیٹ گروپس میں 1024 افراد کی شمولیت، گروپ میں پولز کی تشکیل سمیت کئی فیچرز شامل ہے۔

- Advertisement -

متعارف کروائے جانے والے کال لنک فیچر کے متعلق پچھلے مہینے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا جس کی مدد سے وائس اور ویڈیو کال لنکس کو شیئر کیا جاسکے گا۔ ان کالز میں ایک وقت میں 32 افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ کال لنک 90 روز تک فعال رہے گا۔
صارفین کال لنک بنانا چاہتے ہیں تو کال ٹیب میں جائیں اور کال لاگ کے اوپر دیکھیں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ’کریئٹ کال لنک‘ کو دبانے کے بعد ایک نیا پیج کھلے گا جس پر وائس یا ویڈیو کال کے آپشن ہوں۔ آپشن کے انتخاب کے بعد آپ دعوت کا لنک نقل کر کے اپنے واٹس ایپ روابط کو بھیج سکتے ہیں۔

واضح رہے جن سے آپ ان لنکس کے ذریعے کال پر بات کرنا چاہتے ہوں ان کا واٹس ایپ صارف ہونا ضروری ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہو گئیں جس سے صارفین کو سخت مشکلات کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.