MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر سخت احتجاج کیا جائے گا، پی ٹی آئی

1 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز) تحریک انصاف کی قیادت نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر کارکنوں کو احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کارکنوں کے نام آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جاریا ہے۔

- Advertisement -

اپنے آڈیو پیغام مین انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا تو ٹھیک ہے اور خلاف آنے کی صورت ضلع کی سطح پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اکیس اکتوبر کو دوپہر دو بجے سنانے کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں متعلقہ فریقین کو نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنوں کا الیکشن کمیشن میں آنے اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.