MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد پولیس کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

0 175

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کے لئے پنجاب سے وفاق کا رخ کیا ہوا ہے۔ کسی بھی ممکنہ لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔
ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ ریڈزون میں واقع دفاتر و تعلیمی اداروں میں جانے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لئے وقت سے پہلے نکلیں۔
ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لیے جلد ٹریفک پلان بھی جاری کردیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے تعاون کرنے کی بھی درخواست کی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نپٹا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ۔ اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے بھی پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تیس ہزار اہلکار مانگے، ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچے ۔
ذرائع کے مطابق اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے جائیں گے۔ پولیس نے شہر کے داخلی راستوں پر سیکڑوں کنٹینرز لگانے کے ساتھ خندقیں بھی کھو دی ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کیلئے پنجاب سے وفاق کا رخ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.