MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز گل کا بیان عمران خان اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے؛ رانا ثناء اللہ

2 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہباز گل نے ایک چینل پر فکس پروگرام کیا اور شہباز گل نے جو کہا وہ دراصل عمران خان اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، تشدد آئین کی خلاف ورزی ہے ہم کسی طور پر اس کے حق میں نہیں، آپ نے جو ڈرامہ کیا ہے کم از کم قوم سے معافی مانگ لیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے خلاف پی ٹی آئی نے کمپین کی اور شہدا کے لواحقین کے تقدس کو پامال کیا گیا، بہت سارے سیاستدانوں نے سیاست میں مداخلت پر کہا لیکن کسی سیاستدان نے فوج کو اپنی قیادت کے خلاف نہیں اکسایا، اسی لیے 9 اگست کو شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کرکے 24 گھنٹے میں انہیں گرفتار کیا گیا اور گرفتاری کے بعد شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب شہباز گل کو عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ مسکراتے ہوئے عدالت آئے اور شہباز گل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے تشدد کی کوئی بات نہیں کی جبکہ 11 اگست کو طبی معائنہ کیا جس میں کسی تشدد کا ذکر ہے نہ شہباز گل نے کہا، میں نے سب سے تسلی کی ہے اور اپنے طور پر بھی معلومات لیں اور بطور وزیر کہتا ہوں کہ شہباز گل پر پولیس حراست کے دوران کوئی تشدد نہیں ہوا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 6 دن اڈیالہ جیل اور 3 دن پولیس کسٹڈی میں رہے، 17 اگست کو جب شہباز گل کا دوبارہ ریمانڈ دیا گیا تو ان کی حالت خراب ہوئی لیکن اس میں تشدد کی بنیاد پر صحت کی خرابی سامنے نہیں آئی جب کہ مسلم لیگ ن بطور جماعت کسی قسم کے تشدد کے خلاف ہے کیوں کہ تشدد آئین کی خلاف ورزی ہے ہم کسی طور پر اس کے حق میں نہیں لیکن عمران خان کے دور میں ہماری ساری لیڈر شپ جسمانی اور ذہنی ٹارچر کے زیر اثر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) ‏وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی عمران خان کی ضمانت قبل از […]

  2. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ اسحاق ڈارڈیل کے تحت اب واپس آرہا ہے، چوروں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.